Dua e Fatima Zahra Hussain Ka Ashiq
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
دعائے فاطمہ زہرا حسین کا عاشق
کبھی بھی مر نہیں سکتا حسین کا عاشق
صدا یہ دیتے ہیں جنت سے حضرت قنبر
لہو میں ماتم سرور سے سرخرو ہو کر
حسین ہو گیا کتنا حسین کا عاشق
اب اس کے عشق کی منزل کو کوئی کیا بولے
سیاہ لباس میں دیکھا تو انبیاء بولے
ہے مثل خانہ کعبہ حسین کا عاشق
گواہ ہے شب عاشور کا وہ بجھتا دیا
کہیں ملا نہ جہاں میں سوائے کرب و بلا
چراغ لے کے جو ڈھونڈا حسین کا عاشق
نشے میں چور ہے ابن زیاد ہوش میں آ
سفیر سبط نبی ہے عقیل کا بیٹا
الٹ کے رکھ دے گا کوفہ حسین کا عاشق
بھلا یہ مارنے والوں کو کوئی سمجھائے
وہ کربلا ہی پہنچتا ہے چاہے مر جائے
اجل سے بھی نہیں رکتا حسین کا عاشق
اسی لیے تو ہر اک سر وہاں جھکا دیکھا
ہٹا کے ہم نے جو رومال فاطمہ دیکھا
جبین حر پہ لکھا تھا حسین کا عاشق
وہ مدح خوان ہو کوئی یا نوحہ خواں کوئی
وجیہہ اور تکلم بفیض آل نبی
ہے اپنا سارا قبیلہ حسین کا عاشق
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.