Hai Meri Dasht Nawardi Baraye Ishq e Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
ہے میری دشت نوردی برائے عشق علی
ہو مجھ کو حضرت بوذر عطائے عشق علی
بنائے عالم امکاں فقط صدائے کن
صدائے کن کی بنا ہے صدائے عشق علی
بغیر حب علی کب فقیر بنتا ہے
سدا سے فقر رہا ہے گدائے عشق علی
اویس چل دیے خالق کی بارگاہ میں یوں
اٹھائے عشق نبی اور اٹھائے عشق علی
بغیر عشق علی لطف زندگی کیا ہے
یہ زندگی تو ملی ہے برائے عشق علی
کہیں پہ آتش نمرود سرد ہو جائے
کہیں پہ خاک کو کندن بنائے عشق علی
سماعتوں کے افق پر بلا کا جشن ہوا
زباں بریدہ نے جب کی ثنائے عشق علی
یہ کربلا یہ مدینہ یہ شام یہ کوفہ
کہاں کہاں پہ رگ دیں بچائے عشق علی
خدا کو جھوم کے میں نے بھی کہہ دیا کاشف
نہیں ہے کوئی تمنا سوائے عشق علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.