Meri Sakina So Ja
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Nasir Asghar Party
آجا اصغر کی جگہ میری سکینہ سو جا
جاگتی ماں نے کہا میری سکینہ سو جا
جو تجھے خوف ہے شاید میں اسے کم کر دوں
آجا آنکھوں پے تیرے ناد علی دم کر دوں
دور کیوں بیٹھی ہے آ میری سکینہ سو جا
باپ کے سینے پہ عادت ہے تجھے سونے کی
میری گودی تیرے قابل تو نہیں ہے پھر بھی
ہے میرے دل کی صدا میری سکینہ سو جا
چار برسوں میں نہ زحمت دی کبھی تو نے مجھے
اپنی خدمت کا مجھے آج تو موقع دے دے
ہوگا احسان تیرا میری سکینہ سو جا
قید خانے میں جو آ جائیں گے تیرے بابا
خود اٹھا دوں گی تجھے شانہ ہلا کر تیرا
اچھا کچھ دیر ذرا میری سکینہ سو جا
مجھ سے دیکھا نہیں جاتا یہ تیرا درد جگر
یہ بتاتے ہوئے اچھا تو نہیں لگتا مگر
اب نہ آئیں گے چچا میری سکینہ سو جا
صابروں کا یہ قرینہ تو نہیں ہے بی بی
یہ ہے پردیس مدینہ تو نہیں ہے بی بی
کر کے بس شکر خدا میری سکینہ سو جا
اس طرح سوئی تکلم وہ یتیمہ بی بی
ماں اٹھاتی رہی اٹھی نہ سکینہ بی بی
پھر نہ بانو نے کہا میری سکینہ سو جا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.