Sakhi Abbas Aate Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
یہ خبر عام ہوئی آج زمانے بھر میں
چاند اترا بنی ہاشم کا علی کے گھر میں
تیرگی دور ہوئی شب کے اجالے پھیلے
تہنیت کے لیے آتے ہیں پیمبر سارے
چاند کو دیکھنے افلاک سے تارے اترے
جھوم کر کرب و بلا کہنے لگی کعبے سے
آج پھر خوش ہیں محمد کے گھرانے والے
چار شعبان ہے عباس ہیں آنے والے
در پہ ساقی کے چلے پینے پلانے والے
کھل کے کہتا ہے علم سن لیں زمانے والے
غیض میں لخت دل شاہ مدینہ آیا
یوں لگا خون کی بارش کا مہینہ آیا
فوج اعدا کا تلاطم میں سفینہ آیا
موت کا موت کے ماتھے پہ پسینہ آیا
جگمگاتا نظر آنے لگا ایوان وفا
پھول کی طرح مہکتا ہے گلستان وفا
ماہ شعبان میں کچھ اور بڑھی شان وفا
گھر میں قرآن کے نازل ہوا قرآن وفا
آمد شیر ہے یہ سن کے ستمگر بھاگے
جو تھے پیدل وہ سواروں کے برابر بھاگے
فوج کیا چیز ہے جب فوج کے افسر بھاگے
چھوڑ کر تیغ و سپر شام کے لشکر بھاگے
تیغ عباس کا ہر زخم تراشہ ہو گا
خوف سے ہاتھ میں کفار کے رعشہ ہو گا
رقص بسمل کا بھی رن میں تماشا ہو گا
صف بہ صف ہو گی کہیں لاشے پہ لاشہ ہو گا
شور ہے آمد غازی کا تکلم برپا
سامنے آئے نہ کوئی یہی بہتر ہو گا
حیدری شیر ہے میدان میں آنے والا
راستہ چھوڑ دو جبریل کی آتی ہے صدا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.