Batil Ko Taraj Karein Ge
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
پائے گا ترتیب جو لشکر
دید کے قابل ہوگا منظر
میثم، سلمان اور ابوذر
آئیں گے فردوس سے اٹھ کر
دشمن مہلت کو ترسے گا
چاروں جانب خوں برسے گا
چاہنے والو مت گھبراؤ
غازی کے پرچم کو اٹھاؤ
ناد علی ہونٹوں پہ سجاؤ
دشمن کے آگے ڈٹ جاؤ
موت کے گھاٹ اتر جاتے ہیں
ڈرنے والے مر جاتے ہیں
مجلس سرور ہوگی برپا
ماتم ہوگا دستہ دستہ
بازو ہوں گے موسی و عیسی
اور داؤد پڑھیں گے نوحہ
نصب جری کا پرچم ہوگا
کعبے کے اندر ماتم ہوگا
جلوہ جلوہ منظر منظر
نور کا سایہ نور کی چادر
صحن حرم میں ہوگا منبر
اور منبر پہ وارث حیدر
صرف سلونی اجراء ہوگا
نہج علی میں خطبہ ہوگا
پڑھ کے قصیدہ کر کے مدحت
تم بھی وجیہہ ذکر امامت
تم بھی بلال شاہ ولایت
کرتے رہنا حج عقیدت
پائے مبارک چوم چوم کے
گرد امامت گھوم گھوم کے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.