Ab bhi aati hain Sakina ki sadain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ravi Road Party
اب بھی آتی ہیں سکینہ کی صدائیں لوگو ہائے زندانوں سے
میرے بابا کو ملا دو میں دعائیں دوں گی سسکیاں لے کے جو کہتی تھی مسلمانوں سے
بولے سجاد سکینہ یہ مقدر تیرا، بولے سجاد سکینہ یہ مقدر تیرا
بے کفن تجھ کو لئے پھرتا ہوں بازاروں میں اور لہو آج بھی جاری ہے تیرے کانوں سے
جا کے مقتل میں پکاری یہ سکینہ رو کر، جا کے مقتل میں پکاری یہ سکینہ رو کر
بھیا قاسم میرے اکبر تم کہاں ہو سارے میرے بابا کو بچا لو آکے شیطانوں سے
جب چلی گھر سے تیرے ساتھ سبھی تھے زینب، جب چلی گھر سے تیرے ساتھ سبھی تھے زینب
عون و محمد و اکبر یاد آتے ہوں گئے لوٹ کے آئی جو ہو گی تو بندی خانوں سے
لب دریا سے علمدار کی آئی یہ صدا، لب دریا سے علمدار کی آئی یہ صدا
اے سکینہ تجھ سے شرمندہ ہے چاچا تیرا پانی پہنچا نہ سکا ہائے کٹے شانوں سے
آٹھ اذانیں بیک وقت فضا میں گونجیں، آٹھ اذانیں بیک وقت فضا میں گونجیں
ثانی زہرا کے خطبوں کو دبانے کے لیے شور برپا کیا دربار میں اذانوں سے
بولی معصومہ پھوپھی ریت ہے یہ شامیوں کی، بولی معصومہ پھوپھی ریت ہے یہ شامیوں کی
کر کے پابند رسن اور گرا کے پتھر اس طرح کوئی تو ملتا نہیں مہمانوں سے
ساتھ گھوڑوں کے معصوموں کو دوڑایا جائے، ساتھ گھوڑوں کے معصوموں کو دوڑایا جائے
کسی قانون یا مذہب میں کبھی ایسا سلوک کوئی انسان تو کرتا نہیں انسانوں سے
قائم آل محمد یہ ہے اختر کی دعا، قائم آل محمد یہ ہے اختر کی دعا
صدقہ حسنین کا اے مولا صدائے ماتم اس طرح حشر تلک گونجے عزاخانوں سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.