Ali Imam Man Ast Manam Ghulam Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
علی امام من است منم غلام علی
ہزار جان گرامی فدائے نام علی
علی کا نام جو میرے کفن پہ لکھا تھا
اندھیری قبر میں میری اجالا پھیل گیا
خدا گواہ فرشتوں نے کچھ نہیں پوچھا
لحد میں جھوم کے میں نے جو ایک بار کہا
زمیں علی کے قدم سے لپٹ کے کہتی ہے
جدار خانہ معبود ہٹ کے کہتی ہے
ابوذری بھی زمانے سے ڈٹ کے کہتی ہے
زبان میثم تمار کٹ کے کہتی ہے
ہٹا سکے گی نہ دنیا علی کے رستے سے
عہد ہمارا ہے اک اک لہو کے قطرے سے
ڈرے ہیں ہم نہ ڈریں گے کسی کے فتوے سے
صدا یہ آتی ہے ہر ماتمی کے سینے سے
علی کا جاہ و حشم اس طرح نظر آیا
فلک نشین بھلا کب کسی کے گھر آیا
پسند اس کو زمیں پر بس ایک در آیا
ستارہ عرش سے کہتا ہوا اتر آیا
اسی لیے تو مرا گھر بھی مثل جنت ہے
علی علی مری عادت نہیں ہے فطرت ہے
علی کا ذکر مرے خون کی طہارت ہے
وجیہہ اور تکلم کے لب کی زینت ہے
جہاں میں سارے سہاروں کا یہ سہارا ہے
یہ ذات خالق اکبر کا استعارہ ہے
علی سفینہ اسلام کا کنارہ ہے
ہر ایک ولی نے نبی نے یہی پکارا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.