Tera matam shahe deen
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Farhan Ali Waris
تیرا غم زندہ ہے ابھی تک
تیرا ماتم شہہ دیں بپا ہے چاند تاروں میں
تیرا اکبر سینے پہ جس کے
مارا تھا نیزہ اہل جفا نے
روئی کربل کی زمیں بُکا تھی ریگزاروں میں
تیرا ماتم شہہ دیں۔۔۔
تیرا قاسم گھوڑوں نے جس کو
پامال مقتل میں کر دیا تھا
ہائے وہ تنہا تھا سر مقتل ہزاروں میں
تیرا ماتم شہہ دیں۔۔۔
تیرا غازی دریا کنارے
سوتا ہے ہائے شانے کٹائے
روتا ہے دریا فلک ہے سوگواروں میں
تیرا ماتم شہہ دیں۔۔۔
تیرا اصغر ہاتھوں پہ تیرے
مارا گیا جب تیرِ ستم سے
چھائی مقتل میں خزاں فغاں تھی یہ بہاروں میں
تیرا ماتم شہہ دیں۔۔۔
تیرے گھر کو امت نے لوٹا
خیمے جلائے چھینی ردائیں
دیتی تھی زہرا دلاسے دل فگاروں میں
تیرا ماتم شہہ دیں۔۔۔
تیری دختر داغِ یتیمی
پایا تھا جس نے اس کمسنی میں
آگ دامن میں لگی لہو تھا گوشواروں میں
تیرا ماتم شہہ دیں۔۔۔
تیری بہنیں جب سر برہنہ
بازارِ کوفہ سے جا رہی تھیں
روتے تھے عابد فغاں تھی اشکباروں میں
تیرا ماتم شہہ دیں۔۔۔
تیری زینب بیٹوں کو اپنے
روئ نہیں ہے روئ ہے تجھ پر
بہنا بلاتی تھی تجھے اشکوں کے دھاروں میں
تیرا ماتم شہہ دیں۔۔۔
تیرا مظہر دن رات نوحے
لکھتا ہے تیرے پرسے کی خاطر
دیتا ہے وو بھی صداییں سوگواروں میں
تیرا ماتم شہہ دیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.