Na Puchiye Keh Kya Hussain Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Pyare Khan Marhoom, Mir Hasan Mir
خدا کے دیں کا ناخدا ہر ابتداء کی ابتداء
کرم کی انتہا حسین ہے
اسیر شام پر نگاہ کی تو حر بنا دیا
جو مر رہے تھے ان کو زندگی کا گر سکھا دیا
حیات گر حسین عظمتوں کا گھر
عظیم رہنما حسین ہے
کرے جو کوئی ہمسری کسی کی کیا مجال ہے
جہاں میں ہر لحاظ سے حسین بے مثال ہے
یہ ہو چکا ہے فیصلہ نہ کوئی دوسرا خدا
نہ کوئی دوسرا حسین ہے
میان دشت نینوا الٹنے فوج اشقیا
بڑھا جو شاہ کربلا اٹھا کہ تیغ لافتی
لگی جو سر اتارنے کہا یہ ذوالفقار نے
غضب کا سورما حسین ہے
کرو گے گر مخالفت غم حسین کی یہاں
وہ حشر ہو گا حشر میں کہ الحفیظ و الاماں
جہاں بھی چھپنے جاؤ گے کہیں پہ بچ نہ پاؤ گے
کہ ہر جگہ میرا حسین ہے
ہدایت حسین پر عمل کرو حسینیو
رہیں گئے ہم بہشت میں یقیں رکھو حسینیو
قبول ہو گی ہر دعا کسی سے کیوں ڈریں بھلا
ہمارا واسطہ حسین ہے
قضا کے بعد پھر مجھے نئی حیات مل گئی
فشار سے عذاب سے مجھے نجات مل گئی
سوال جب کیا گیا ہے کون تیرا رہنما
تو میں نے کہہ دیا حسین ہے
شہید کربلا کا غم جسے بھی ناگوار ہے
وہ بدعمل ہے بد نسب اسی پہ بیشمار ہے
ارے او دشمن عزا تو مر ذرا لحد میں جا
پتا چلے گا کیا حسین ہے
ہے جس کی فکر کربلا حسین وہ دماغ ہے
یہ پنجتن کی انجمن کا پانچواں چراغ ہے
حسن کا پہلا ہمسفر علی کا دوسرا پسر
امام تیرا حسین ہے
سرور گوہر ہنر ہوا یہ خواب دیکھ کر
سجے ہوئے ہیں خلد میں تمام مومنوں کے گھر
نشان غم ہے جلوہ گر ہر آدمی کے سینے پر
ہر ایک لب پہ یا حسین ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.