Jee Rahi Hai Baba Jaan Kaise Sakina Dekhiye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mukhtar Husain Fatehpuri
جی رہی ہے بابا جاں کیسے سکینہ دیکھئے
نیل چہرے پر ہیں کتنے میرا چہرا دیکھئے
جب ملے پیروں کو بابا خار زخمی کر چکے
کانچ کے ٹکڑے انہی زخموں میں آکر بس گئے
خون سے میرے ہے تر زنداں کا رستہ دیکھئے
ننھے ننھے بچوں کو بازار میں لے آتے تھے
شام والے مار کر مجھ کو رلاتے جاتے تھے
اور بچوں سے یہ کہتے تھے تماشہ دیکھئے
پتھروں سے اس طرح زخمی یہ پیشانی ہوئی
آپ ہی سمجھیں گے مجھ کو جو پریشانی ہوئی
کیسے میں کرتی ہوں اب مٹی پہ سجدہ دیکھئے
صابروں کی بیٹی ہو تو صبر کیوں کھوتی ہو تم
درد ہوتا ہے طمانچوں سے تو کیوں روتی ہو تم
آپ مجھ کو مارنے والوں کا شکوہ دیکھئے
وہ بنی ہاشم کے روشن گھر مدینہ آپ کا
یہ اندھیرے قید خانے یہ اسیری کی فضا
اک نظر اے بابا جاں میرا مدینہ دیکھئے
حبس کے عالم میں رکھا آپ کے سر پر جو سر
جیسے جنت کی ہواؤں کا ہوا جاری سفر
ہوتا جاتا ہے رگوں میں خون ٹھنڈا دیکھئے
جانے کس انداز سے بی بی نے اکبر کی بکا
شہہ نے آنکھیں کھول دیں جس دم سکینہ نے کہا
اک نظر دم توڑتی بیٹی کو بابا دیکھئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.