Kehte Ho Haider-e-Karrar Ki Baatein Na Karo
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Sajjad Mir
کہتے ہو حیدر کرار کی باتیں نہ کرو
شیخ جی ہم سے یہ بیکار کی باتیں نہ کرو
یہ کوئی بات ہوئی کعبے کے گن گائے جا
اور ٹوٹی ہوئی دیوار کی باتیں نہ کرو
حاجیو حج بھی کرو کرب و بلا بھی جاؤ
ورنہ اللہ کے دیدار کی باتیں نہ کرو
جو نہیں کرتے ادب گھر میں بڑے بھائی کا
ان سے کہہ دو کہ علمدار کی باتیں نہ کرو
یار تم اپنے کسی یار کی باتیں نہ کرو
پھول کی بات کرو خار کی باتیں نہ کرو
اے ثنا خوان حلیمہ یہ تمہیں کس نے کہا
والد حیدر کرار کی باتیں نہ کرو
کربلا ہے یہاں حر غیظ میں آ جائیں گے
یہاں بیعت کے طلبگار کی باتیں نہ کرو
خوں بہانے دو مجھے خون بھی تم لے لینا
جاؤ حلقے سے یہ بیکار کی باتیں نہ کرو
(ذاکرو، مولوی، شاعرو) منبر شبیر بہت کام کا ہے
اس پہ تم بیٹھ کے بیکار کی باتیں نہ کرو
میر سجاد نصیری نہ مقصر کہہ دے
شب معراج کے اس پار کی باتیں نہ کرو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.