Tasveer may
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Irfan Hussain
تصویر میں حسین کا روضہ ہے تعزیہ
کربوبلا کی یاد دلاتا ہے تعزیہ
قدرت نے تازیے کو عطا کی ہے قدرتیں
بگڑے مقدروں کو بناتا ہے تعزیہ
تصویر میں حسین کا۔۔۔
لاتا ہے اپنے ساتھ میں کچھ ایسی رونقیں
اجڑے ہوئے گھروں کو بساتا ہے تعزیہ
تصویر میں حسین کا۔۔۔
محسوس دل کو ہوتی ہے اس درجہ تفلیت
مہمان ہوکے گھر میں جب آتا ہے تعزیہ
تصویر میں حسین کا۔۔۔
ملتے ہیں اس کے صدقے میں بچھڑے ہوئے عزیز
پردیس سے وطن جو بلاتا ہے تعزیہ
تصویر میں حسین کا۔۔۔
اللہ کی نگاہ میں بڑھتا ہے اس کا قد
فدوی جو اپنے سر پہ اٹھاتا ہے تعزیہ
تصویر میں حسین کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.