Khuda Janay Nabi Janay
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
فضیلت پائی ہے کیا مرتضی نے
کئے ہیں کام کیا دست خدا نے
ابوطالب کا گھر ہے یاں ہے کعبہ
نجف کرسی سماں عرش معلی
علی مرتضی کے سب ٹھکانے
سفینہ نوح کا ساحل پہ لایا
اسی نے نیل میں رستہ بنایا
علی نے دیکھے ہیں کتنے زمانے
حجاب نور واحد بن گئی ہے
علاج ضعف پیغمبر وہی ہے
کساء کو کر دیا کیا فاطمہ نے
بتانا تھا انہیں انجام ان کا
بتوں کے سامنے دیوار کعبہ
میں رستہ کیوں کیا تھا لافتی نے
رجب کی تیرہ کو اک فخر عیسی
حرم میں کیسے پڑھتا جا رہا تھا
صحیفے کیا نئے اور کیا پرانے
وہ انگوٹھی وہ لہجہ اور وہ پردہ
علی تھا میزباں کیا مصطفی کا
شب اسرا ہوئی کس کے بہانے
زمانہ لاکھ اکبر شرح لکھے
لسان اللہ کو کس طرح سمجھے
یہ سب نہج البلاغہ کے خزانے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.