Hai shukr e khuda bar zaban e payambar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Minhaj Hasan Zaidi
ہے شکر خدا بر زبان پیمبر علی آ رہے ہیں علی آ رہے ہیں
بنا ہے جدار حرم میں نیا در علی آ رہے ہیں علی آ رہے ہیں
صدائیں ہیں صل علی کی فلک پر
تو بدلا ہوا ہے زمیں کا بھی منظر
ہیں سجدے میں عیسی لب حوض کوثر
یہاں سوئے کعبہ چلے ہیں پیمبر
صدا ہے یہ روح الامیں کی مکرر
علی آ رہے ہیں علی آ رہے ہیں
منور ہے نور خدا سے زمانہ
ملی مومنوں کو خوشی جاودانہ
فضاؤں میں ہے لافتح کا ترانہ
لگا پشت بوجہل پر تازیانہ
یہ سن کر چلا کفر کے دل پہ خنجر
علی آ رہے ہیں علی آ رہے ہیں
فضائل میں یکتا ہے رتبے میں عالی
بنیں گے ملک ان کے در کے سوالی
عروج اس کے حصے میں ہے لازوالی
شجاعت کی ابجد سخاوت کا والی
جو بے زر ہے اس کو بنانے ابوذر
علی آ رہے ہیں علی آ رہے ہیں
یہ کہہ دے کوئی قوم مرحب سے جا کر
وسیع اور کر لے ذرا اپنا لشکر
بنا لے جو مضبوط تر باب خیبر
بدل نہ سکے گی وہ اپنا مقدر
دو ٹکڑوں میں مرحب بٹے گا برابر
علی آ رہے ہیں علی آ رہے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.