Haq Ada Kaise Karein Banday Tumhari Hamd Ka Ae Muhammad Ke Khuda
Noha Lyrics & Urdu Writeup recited by Khurram Murtaza
حق ادا کیسے کریں بندے تمہاری حمد کا اے محمد کے خدا
کم ہے جتنی بھی کریں ہم تیری توصیف و ثنا اے محمد کے خدا
عرش سے تا فرش ہر سو جلوہ آرائی تری
تیری ہر تخلیق نے توحید بتلائی تری
ہر طرف ہر جا ہر اک شے میں تمہارا ہے پتا
تو ہی اعلی تو ہی عالی تو علی تو ہی علیم
تو ہی مالک تو ہی والی تو ہی حاکم تو حکیم
تجھ کو جچتی ہے بڑائی ہے تو ہی سب سے بڑا
کچھ نہیں ہے جس جگہ اس جا بھی تو موجود ہے
کیا کوئی پائے تری حد کو تو لا محدود ہے
تو ہی ہے تو ہی رہے گا تو ہمیشہ سے ہی تھا
کر نہیں سکتا کوئی بھی تیری قدرت کو بیاں
چار سو تو ہی مکیں ہے پھر بھی ہے تو لا مکاں
اور تو ظاہر ہو کے بھی سب کی نظر سے ہے چھپا
کعبہء دل میں ترے ہونے کا جو احساس ہے
اس سے لگتا ہے کہ تو شہ رگ کے کتنے پاس ہے
عبد اور معبود کے ہے درمیاں کب فاصلہ
سب کے عیبوں کو چھپا دیتا ہے تو ستار ہے
سب ہی شرمندہ گناہوں سے ہیں تو غفار ہے
بندوں کو توفیق توبہ تو ہی کرتا ہے عطا
منتظر جس کے ہیں سب وہ منتظر آئے گا کب
تو ہی عادل ہے کرم کر اب اے مظلوموں کے رب
ظالم و مظلوم کا جلدی سے کر اب فیصلہ
تو نے جن کے واسطے ظاہر ہے خود کو کر دیا
وہ جو تیرا نور ہیں ان نوریوں کا واسطہ
اسد و خرم کو اپنی معرفت کر دے عطا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.