Hai shukar khuda bar zaban payambar Ali aa rahay hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Minhaj Hasan Zaidi
ہے شکر خدا بر زبان پیمبر علی آ رہے ہیں علی آ رہے ہیں
بنا ہے جدار حرم میں نیا در علی آ رہے ہیں علی آ رہے ہیں
بڑے ظلم جس نے محمد پہ ڈھائے
کہ کیا کیا نہ الزام جس نے لگائے
محمد نے جس کی زباں زخم کھائے
وہ اب سوچتا ہے کہاں منہ چھپائے
ہے اب بدحواسی میں سفیان کا شر
علی آ رہے ہیں علی آ رہے ہیں
ہے قبضے میں جس کے یہ ساری خدائی
اسی نے ہمیں یہ سنائی سنائی
اگر اس کے آگے جسارت دکھائی
تمہارے مقدر میں ہوگی تباہی
لو حارث کے تن پر لرزنے لگا سر
علی آ رہے ہیں علی آ رہے ہیں
حمید عابدی موت ہے اک حقیقت
جو آ جائے تو پھر نہیں دیتی فرصت
ہے ثابت وجود نکیرین تربت
مگر عاشقان علی کی فضیلت
کہ منہاج ہم ٹال دیتے ہیں کہہ کر
علی آ رہے ہیں علی آ رہے ہیں
رہے ہر طرف شور صل علی کا
کہ آتا ہے یہ جانشیں مصطفی کا
لقب جس نے پایا ہے شیر خدا کا
کہ آخر ہے یہ جشن مشکل کشاء کا
خوشا بخت تقدیر خاتون محشر
علی آ رہے ہیں علی آ رہے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.