Main Haideri Hoon Haideri
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Wajhi, Askari Hasan Zaidi
میں حیدری ہوں حیدری میں حیدری ہوں حیدری
جبریل کے استاد کی کرتا ہوں میں بھی نوکری
میثم کا ورثے دار ہوں میں صاحب دستار ہوں
حر ہے میرے احباب میں میں کوثری مے خوار ہوں
میری اذاں مدح علی عشق علی ہے بندگی
رگ رگ میں ہے بوئے وفا عباس کا صدقہ ملا
مشک و علم سے پیار ہے جنت میری فرش عزا
سایہ علم کا سر پہ ہے کھاتا ہوں ان کی حاضری
خاک در شبیر پر سجدے میں رکھا ہے یہ سر
ایسا لگا ہے پشت پر میری کھڑے خیر البشر
میں وجد میں پڑھنے لگا نعت نبی ناد علی
کیوں نہ کروں مدح حسن ان کی ثنا حسن سخن
جب ذہن میں آتے ہیں وہ خوشبو میں ڈھلتا ہے بدن
میرے قلم کو ان سے ہی شمشیر کی قوت ملی
جد ہیں ابوطالب میرے جو دین کی بنیاد تھے
اسلام جن کے گھر پلا ایمان جن کے دم سے ہے
لے کر علی کو گود میں کہتے رہے وہ بھی یہی
ہوں خادم فرش عزا اے شیر مادر مرحبا
شریان میں خوں بن کے ہے نوحہ سلام و مرثیہ
اس سے بڑا کیا ہو شرف بچپن سے میں ہوں ماتمی
وہ جو وجیہہ اللہ ہیں ہر بات سے آگاہ ہیں
ریحان ساری مشکلیں جیسے کے سنگ راہ ہیں
طوفاں لرز جاتے ہیں جب پڑھتا ہوں میں ناد علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.