Hai Aaj Bhi Ghaibat Mein Yadullah Ki Talwar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
ہے آج بھی غیبت میں یداللہ کی تلوار
اللہ نے اک نور سے کیا رشتہ بنایا
احمد کو ملا نور یہ چودہ میں سمایا
اول ہوں کے آخر ہوں محمد کے ہیں کردار
سلطان جہاں رب کے ولی غیظ میں بولے
تھرا گیا مرحب جو علی غیظ میں بولے
ہے نام میرا ماں نے رکھا حیدر کرار
تم لاکھ بٹھاتے رہو زندان کا پہرہ
اسلام کی حرمت کو بچائے گا ہمیشہ
مختار ہیں شبیر کے یہ سارے عزادار
جرات کی زرہ پہنے علی رن میں جو پہنچے
مولا کو عدو دیکھ کے روئے کوئی بھاگے
کفار جو بھاگے تو پڑے رہ گئے ہتھیار
کس شان سے مولا نے رکابوں کو سنبھالا
پھر نور مبارک کو زمیں پر ہے اتارا
لگتا تھا نبی آتے ہوں پہنے ہوئے دستار
روزہ ہوں نمازیں ہوں عبادت کا کوئی ڈھنگ
اعلان ولایت کے بنا ساری ہیں بے رنگ
ابلیس نہ بن ہوگا تیرا سجدہ بھی بیکار
کتنا ہے کرم تجھ پہ حسن مولا علی کا
بچپن سے ہی پڑھتا ہے قصیدہ تو ولی کا
لکھوایا گیا تجھ سے وجیہہ نے پڑھے اشعار
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.