Sahara Ban Ke Duniya Ka Ali Aaye Ali Aaye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Samar Inqilabi
سہارا بن کے دنیا کا علی آئے علی آئے
رجب کی تیرہ کو مولا علی آئے علی آئے
خدا کا گھر بنا قبلہ علی تیرے ہی آنے سے
ہے خوش یہ دیں محمد کا علی تیرے ہی آنے سے
کرو سب شکر کا سجدہ علی آئے علی آئے
اچانک چھپ گیا سورج لگا پہرا یوں عصمت کا
علی کی ماں کی آمد پر جہاں خاموش تھا سارا
بنی دیوار دروازہ علی آئے علی آئے
لیئے جبریل گلدستہ فلک سے دیکھو آیا ہے
وہ آکے فرش پر دیکھو سبھی سے ہنس کے کہتا ہے
لگاؤ حیدری نعرہ علی آئے علی آئے
جری آئے سخی آئے علی آئے علی آئے
محمد کے وصی آئے خدا کے ہیں ولی آئے
چلانے امن کا سکہ علی آئے علی آئے
سجاؤ مل کے دنیا کو ولادت آج ہے اس کی
کہ جس کے واسطے رب نے خدائی خلق کی ساری
ہاں بن کے شیر اللہ کا علی آئے علی آئے
اٹھا کے اپنی بانہوں میں دیا سرور نے بوسہ جب
یوں ہلکے مسکرانے تھے لگے مشکل کشاء کے لب
بڑا ہے یہ حسیں لمحہ علی آئے علی آئے
کئی بیتے برس کعبے نے نہ ایسی خوشی پائی
علی کے آتے ہی کعبہ بتوں سے ہو گیا خالی
ہر اک بت کہہ کے یہ بھاگا علی آئے علی آئے
قضا کے بعد بھی جا کر لحد میں ذکر ہو گا یہ
لگاتے جاؤ تم واعظ جو چاہو جتنے بھی فتوے
مگر یہ عشق بولے گا علی آئے علی آئے
نہیں افراز ڈر کوئی ہمیں باطل کی سازش کا
عداوت رکھتا حیدر سے ہے جو اس کو کہو اتنا
صفایا کرنے باطل کا علی آئے علی آئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.