Teera Rajab Ki Shaam Ali Ali Karein Ge
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syeda Amber Naqvi
تیرہ رجب کی شام علی علی کریں گے
مولا تیرے غلام علی علی کریں گے
نوبت کہیں دھمال کی اٹھی ہے جو صدا
اس پر ملنگ سارے قلندر و اولیا
پی کر ولا کا جام علی علی کریں گے
سنت ہے مومنوں کو محمد کی محترم
ہر گام وہ رکھیں گے یوں توحید کا بھرم
لے کر خدا کا نام علی علی کریں گے
مدح ابوتراب کی رسی کو تھام کے
پہلے تو مسکرائیں گے منکر کے سامنے
پھر نظر انتقام علی علی کریں گے
یثرب و سامرہ ہو یا وہ شام و کربلا
دشوار جتنا اہل ولا کا ہو راستہ
ہر گام ہر مقام علی علی کریں گے
ذکر علی سے عقل کی حیرانی دور ہو
ملتا ہے آگہی کا تبرک شعور کو
یوں انبیاء تمام علی علی کریں گے
تسکین قلب فاطمہ زہرا سے ہے دعا
کر دیجئے عطا ہمیں وہ دن غدیر کا
جب آخری امام علی علی کریں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.