Waris e Haider Waris e Zahra Qaim Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
العجل یا امام العجل یا امام
وارث حیدر وارث زہرا قائم ہے قائم سے یہ سارا زمانہ قائم ہے
زندہ ہیں یوں سارے پیمبر سارے امام آخری منصب آخری عہدہ قائم ہے
آدم کے اعتبار کے وارث حسین ہیں
عمران کے شعار کے وارث حسین ہیں
احمد کے ورثہ دار کے وارث حسین ہیں
حیدر کی ذوالفقار کے وارث حسین ہیں
وہ منتظر جو منتظر انتقام ہے
وہ وارث حسین علیہ السلام ہے
دہشت کے اس دور میں زندہ ہیں ہم لوگ
ہم کو زندہ رکھنے والا قائم ہے
وارث حیدر وارث زہرا قائم ہے
کعبے کا در پشت پہ ہو گا وقت ظہور
اس کی خاطر خانہ کعبہ قائم ہے
وارث حیدر وارث زہرا قائم ہے
شبیر دل کا حوصلہ مہدی نظر کے چین
اپنی جگہ پہ دونوں ہیں دین خدا کی دین
وہ نور فاطمہ ہیں یہ نرجس کے نور عین
وہ وارث رسول ہیں یہ وارث حسین
نکلے گی تیغ ابن شبہ لافتی کے بعد
اک اور جنگ ہونی ہے اب کربلا کے بعد
لینا ہے اللہ نے بدلہ خون حسین
قائم ہے خالق کا ارادہ قائم ہے
وارث حیدر وارث زہرا قائم ہے
ایک محمد کی خاطر یہ دنیا بنی
ایک محمد سے یہ دنیا قائم ہے
وارث حیدر وارث زہرا قائم ہے
گرچہ حسینیوں پہ بہت ہے زمین تنگ
روضے پہ شہ کے کہتا ہے پرچم کا سرخ رنگ
یا رب وہ انتقام کا قصہ سنائی دے
ہیں منتظر چلیں گے امام زماں کے سنگ
اب تک ہوئی نہ ختم قمر کربلا کی جنگ
کرب و بلا کا دوسرا حصہ دکھائی دے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.