Khushi manao ke daswain Ali ki aamad hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Naqi (a.s)
خوشی مناؤ کہ دسویں علی کی آمد ہے
تقی کے گھر میں امام نقی کی آمد ہے
زمانہ پوچھ رہا تھا یہ کس کی آمد ہے
تو میں یہ بولا دوبارہ علی کی آمد ہے
علی ہے نام تو سیرت میں بھی علی ہیں نقی
جہاں میں آج شبیہ نبی کی آمد ہے
خدا نے کھول دیئے ہیں سخا کے دروازے
نہ کوئی جائے گا خالی سخی کی آمد ہے
ارادے مٹی میں باطل کے ملنے والے ہیں
ہے جس کا دادا علی اس جری کی آمد ہے
فرشتے دیکھنے اترے نقی کے آنے سے
دیار نور میں پھر روشنی کی آمد ہے
کہا فرشتوں نے افراز سے نہ گھبراؤ
تمہاری قبر میں مولا نقی کی آمد ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.