Jo Dhondne Tumhein Maqtal Mein Aaon Gi Baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a)
جو ڈھونڈنے تمہیں مقتل میں آؤں گی بابا
ہوا جو شام غریباں بتاؤں گی بابا
ابھی میں چھوٹی ہوں ننھے سے ہاتھ ہیں میرے
میں گھپ اندھیرے میں ناد علی کو پڑھ پڑھ کے
تمہاری لاش سے پتھر ہٹاؤں گی بابا
یہ در جو آپ نے بخشے اتارے جائیں گے
طمانچے آپ کی بیٹی کو مارے جائیں گے
میں نیلے گال چچا کو دکھاؤں گی بابا
صفر کی تیرہ کو ملنے جو مجھ سے آؤ گے
کرو یہ وعدہ مجھے ساتھ لے کے جاؤ گے
ہے اب یقین مدینے نا جاؤں گی بابا
جو آگ خیموں میں لے کے لعین آئیں گے
تو اپنی قیمتی چیزیں حرم بچائیں گے
میں جلتے خیموں سے جھولا اٹھاؤں گی بابا
نا سر پہ ہاتھ یوں رکھیے جو دیکھ لے گا شمر
پکڑ کے بالوں سے مجھ کو اٹھائے گا آکر
لعیں سے بال میں کیسے چھڑاؤں گی بابا
خضر کا مان ہو بابا کرم یہ فرما دو
نجف ہے پاس تو دادا کے پاس پہنچا دو
وفا میں کوفے کی ان کو سناؤں گی بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.