Kalaam Pak Parha Aur Na Tarjuma Samjhe
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Wajeeh Hasan Zaidi
کلام پاک پڑھا اور نہ ترجمہ سمجھے
جو لوگ آل کو قرآن سے جدا سمجھے
نشان کھینچ دیا ہے علی کے بیٹے نے
قدم بڑھائے جو اپنے کو سورما سمجھے
حسین جیت گئے اور یزید ہار گیا
یہی تبسم اصغر کا ترجمہ سمجھے
میرا نصیب جو بدلا تو اس میں حیرت کیا
در حسین ہے اب بھی کھلا ہوا سمجھے
لہو ملاتے ہیں شہ کربلا کی مٹی میں
اب آج سے یہ زمانہ اسے دوا سمجھے
وہ انبیا کی نگاہوں میں جانے کیا ہو گا
حسین خود جسے تصویر مصطفی سمجھے
بہا کے فتووں کو کہتے ہیں اشک مفتی سے
نہ روکنا کبھی دریا کا راستہ سمجھے
وہ فوج تجھ سے لڑے بھی تو کس طرح عباس
جو تیرے پیروں کی آہٹ کو زلزلہ سمجھے
یہ اشک کہتا ہے مفتی سے اے بلال و وجیہہ
میں وہ کتاب ہوں جس کو پڑھا لکھا سمجھے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.