Midh e Shabbir Sunane Ka Hunar Janta Hoon
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
مدح شبیر سنانے کا ہنر جانتا ہوں
اپنی اوقات بڑھانے کا ہنر جانتا ہوں
فرش محفل کا بصد ناز بچھا کر گھر میں
عرش والوں کو بلانے کا ہنر جانتا ہوں
پرچم حضرت عباس اٹھا رکھا ہے
اوج افلاک پے جانے کا ہنر جانتا ہوں
مجلس شاہ شہیداں میں بہا کر آنسو
دولت خلد کمانے کا ہنر جانتا ہوں
باخدا پیٹھ پہ زنجیر کا ماتم کر کے
لوح تقدیر بنانے کا ہنر جانتا ہوں
اے نصیری تیرے اللہ کو مولا کہہ کے
اپنا ایمان بچانے کا ہنر جانتا ہوں
پیرو میثم تمار ہوں ڈرنا کیسا
موت سے آنکھ ملانے کا ہنر جانتا ہوں
دعبل و میر و فرزدق کی طرح سے یاسر
فل بدی لکھنے لکھانے کا ہنر جانتا ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.