Baad e Ashoor Asghar Ki Maa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Ali Adil
بعد عاشور اصغر کی ماں خالی جھولا جھلاتی رہی
اور تصور میں بے شیر کو رو کے لوری سناتی رہی
رات کافی ہوئی لاڈلے ماں بلاتی ہے اصغر تجھے
تھی خبر اب نہیں آئے گا کیونکہ ماں تھی بلاتی رہی
اس اندھیرے بیابان میں ڈر نہ جاؤ کہیں مہ لقا
در سے خیمے کی ماں نوحہ گر یہ صدائیں لگاتی رہی
اپنے خیمے میں روتی رہی قتل اصغر پہ اصغر کی ماں
اور فوج ستمگر وہاں خوب خوشیاں مناتی رہی
جانے کس کی نظر لگ گئی میری آغوش خالی ہوئی
دیکھ کر کوکھ اجڑی ہوئی بانو آنسو بہاتی رہی
کیا کرے قید ہے غمزده اپنے معصوم بے شیر کی
لاش نیزے پہ اٹکی ہوئی دیکھ کر تھرتھراتی رہی
کیسی ممتا ہے یاسر رضا سائے میں نہ گئی غمزده
بانو خستہ دل دھوپ میں عمر اپنی بتاتی رہی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.