Zawwaro Ke Yun Naaz Uthate Hain Farishte
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Wajhi Hasan Zaidi
زواروں کے یوں ناز اٹھاتے ہیں فرشتے
پلکوں کو سر راہ بچھاتے ہیں فرشتے
یہ در کبھی خدام سے خالی نہیں رہتا
آتے ہیں فرشتے کبھی جاتے ہیں فرشتے
تقدیر کو جب تک در سرور نہیں ملتا
انسان تو کیا ٹھوکریں کھاتے ہیں فرشتے
ویسے انہیں حاجت تو نہیں نان و نمک کی
اس در کا تبرک ہو تو کھاتے ہیں فرشتے
جب دیکھتا ہوں فرش عزا دیدہء دل سے
انساں سے زیادہ نظر آتے ہیں فرشتے
یہ حضرت عباس کا روضہ تو نہیں ہے
شہپر جو سمیٹے ہوئے آتے ہیں فرشتے
عباس دلاور کا علم چوم رہا ہوں
دیکھو میرا منہ چومنے آتے ہیں فرشتے
پڑھتے ہیں بلال آپ جو مولا کا قصیدہ
سننے کے لیے عرش سے آتے ہیں فرشتے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.