Sada zindan se aati hai Sakina ab bhi qaidi hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Markazi Matami Dasta MSO Sialkot
صدا زنداں سے آتی ہے سکینہ اب بھی قیدی ہے
قضا کے بعد بھی اس کے گلے میں ایک رسی ہے
چھپاتی ہو گی وہ تربت میں بھی رخسار ہاتھوں سے
بھتیجی ہے چچا عباس کی غیرت سمجھتی ہے
کنیزوں کو کیا آزاد جس کے آنے پر شہ نے
کئی صدیوں سے وہ بیٹی کسی زنداں میں رہتی ہے
طمانچے کس نے کتنے مارے ہیں تعداد یہ ساری
دل سجاد پر یا نیلے رخساروں پہ لکھی ہے
سکینہ کی صدائیں گونجتی ہیں اس کے کانوں میں
مدینہ واپسی کے راستے سے ماں گزرتی ہے
کچھ ایسا صبر دکھلایا ہے اس نے چار برسوں میں
نہ اہل شام بھولیں گے سکینہ کس کی بیٹی ہے
کبھی مٹنا نہیں ثقلین یہ منظر یتیمی کا
ستمگر مارتا ہے اور وہ میت سے لپٹتی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.