Hussain Jaisa Sakhi Nahi Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Wajih Hasan Zaidi
سخاوتیں کہہ رہی ہیں کھل کر حسین جیسا سخی نہیں ہے
سخی بہت ہیں جہان میں پر حسین جیسا سخی نہیں ہے
ہر ایک اس بات سے ہے واقف وہ چاہے منکر ہو یا مومن
سخی مخیر نبی کے گھر میں ہے ایک سے بڑھ کے ایک لیکن
فلک کے نیچے فلک کے اوپر حسین جیسا سخی نہیں ہے
جو کار شبیر بن گئے ہیں فضیلتوں کے لیے فضیلت
وہ معجزات مخیرانا سناؤں گا میں بشکل مدحت
ضرور تم بھی کہو گے سن کر حسین جیسا سخی نہیں ہے
حسین مولا نے بچپنے سے سخاوتوں کے ہنر دکھائے
کہ بال و پر جل چکے تھے میرے مجھے دوبارہ سے پر دلائے
پکارا فطرس اڑان بڑھ کر حسین جیسا سخی نہیں ہے
اگر یہ چاہیں تو چاند تارے اتر کے ان کے قدم کو چومیں
تمام فرشی تمام عرشی طواف کرنے کو گرد گھومیں
ہے اس کا احسان سب کے اوپر حسین جیسا سخی نہیں ہے
جو مستحق تھے انہی کی خاطر تمام رنج و الم بھلا کر
شب خموشاں کی تیرگی میں اشرفیاں پشت پر اٹھا کر
کرے جو امداد گھر پہ جا کر حسین جیسا سخی نہیں ہے
گلے لگا کر جناب حر کو زمین سے آسماں بنایا
پسر عطا کر کے نسل راہب کا منقطع سلسلہ چلایا
ہے اس کا انداز سب سے بہتر حسین جیسا سخی نہیں ہے
ہمیں یقیں ہے وجیہہ، یاسر زبان سچی یہی کہے گی
بنائے توحید ڈھونڈتے ہو اسی کے سجدے تلے ملے گی
یہی حقیقت ہے بندہ پرور حسین جیسا سخی نہیں ہے
پیمبروں سے جو ہو نہ پایا وہ کام کر کے دکھا رہا ہے
کہ سر کٹا کے اے رب کعبہ تیری خدائی بچا رہا ہے
گواہی دیتا ہے کند خنجر حسین جیسا سخی نہیں ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.