Shahadat Saadat
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup recited by Wajih Hasan Zaidi
کفن باندھ سر پہ برائے بقا شہادت سعادت کا نعرہ لگا
یہ کار شجاعت ہے کر ابتدا شہادت سعادت کا نعرہ لگا
کہ تو ہے پرستار خیبر شکن علم تیرے سر پہ ہے سایہ فگن
پریشانیوں کا تجھے خوف کیا شہادت سعادت کا نعرہ لگا
بڑا محتشم ہے تیرا مرتبہ ہے حاصل تجھے سیدہ کی دعا
ذرا اپنے مولائی تیور دکھا شہادت سعادت کا نعرہ لگا
ہے تو بوترابی عزادار ہے نبی کے گھرانے کا حبدار ہے
غلام شہنشاہ کرب و بلا شہادت سعادت کا نعرہ لگا
یزیدی عناصر کا ہے سامنا ہے مطلوب پھر حر کا جوش وغا
وفاداریاں دے رہی ہیں صدا شہادت سعادت کا نعرہ لگا
نا کر فکر دنیائے فانی ہے یہ کبھی نہ کبھی جان جانی ہے یہ
تو بہتر یہی ہے امر ہو کے جا شہادت سعادت کا نعرہ لگا
جسارت دکھانے کے لمحے ہیں یہ شہادت کو پانے کے لمحے ہیں یہ
یہی وقت ہے جاگ یاسر رضا شہادت سعادت کا نعرہ لگا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.