Saheefay Naye Naye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Wajih Hasan Zaidi
مجھ پر اتر رہے ہیں صحیفے نئے نئے
میں پڑھ رہا ہوں ان کے قصیدے نئے نئے
جھولا جھلا رہے ہیں حسن اور حسین کا
جبریل کو ملے ہیں فریضے نئے نئے
جب تک یہ زندگی ہے امام زمان کو
میں بھیجتا رہوں گا عریضے نئے نئے
شبیر کہتے جاتے ہیں میں نے عطا کیا
راہب کو ملتے جاتے ہیں بیٹے نئے نئے
احسان مان کرب و بلا تیری خاک میں
شبیر نے جڑے ہیں نگینے نئے نئے
لکھا ہو جن کی کشتی پہ نام ابوتراب
وہ ڈھونڈتے نہیں ہیں کنارے نئے نئے
آیا ہے جب سے لب پہ علی ولی کا نام
آنے لگے نجف سے سندیسے نئے نئے
سینے پہ اور کمر پہ عقیدت کے پھول ہیں
ہیں ماتمی کے جسم پہ تمغے نئے نئے
جو لوگ منکران ولایت ہیں اے رضا
مجھ پر لگا رہے ہیں وہ فتوے نئے نئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.