Zikr e Panjtan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Askari Hasan Zaidi
محتاج لفظیات نہ تھا ذکر پنجتن
کن سے بھی پہلے رب نے کیا ذکر پنجتن
جھٹلائے گا تو کیسے سند مصطفی کی ہے
ہم پر لگا نہ فتوے یہ سنت خدا کی ہے
ہے مقصد حدیث کساء ذکر پنجتن
مر کر بھی زندہ رہنے کا سامان کر گئے
میثم فراز دار سے اعلان کر گئے
وقت قضاء بھی ہو نہ قضاء ذکر پنجتن
پڑھ بغض اہلبیت کی عینک اتار کر
دعوی ہے میرا تجھ کو بھی آ جائیں گے نظر
قرآں میں جابجا ہے لکھا ذکر پنجتن
حسنین و بوتراب نبی و بتول تک
وہ خود ہی لے کے جائیگی از فرش تا فلک
میں نے ہوا کو سونپ دیا ذکر پنجتن
کچھ اس طرح سے اس گھڑی باد نجف چلی
کعبے نے جھوم جھوم کے غازی کو داد دی
چھت پر جو اس نے اپنی سنا ذکر پنجتن
دیوانگی سے بات یہ آئی ہے عقل میں
الحمد میں قنوت تشہد کی شکل میں
جاری نماز میں بھی رہا ذکر پنجتن
میرے پدر کو ان کے پدر نے عطا کیا
اشہر ہے تین نسلوں سے جاری یہ سلسلہ
میراث میں ہے مجھ کو ملا ذکر پنجتن
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.