Hussain Ki Marzi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Wajih Hasan Zaidi
خدا کی مرضی ہے مولا حسین کی مرضی
عطا کرے جسے جتنا حسین کی مرضی
وہ دیکھو آ گیا راہب حسین کے در پر
نصیب میں نہیں لکھا تھا جس کے رب نے پسر
اسے بھی دے دیا بیٹا حسین کی مرضی
فرشتے اس کے لیے آ کے بن گئے درزی
اٹھائے ناز بھی اس کے ملائک اور نبی
بنا لے جس کو بھی ناقہ حسین کی مرضی
ارے او منکر سرور وہ وقت آئے گا
قسم خدا کی تو جس دم لحد میں جائے گا
پتہ چلے گا کے کیا ہے حسین کی مرضی
یزیدی جتنے ہیں خود منہ پہ اپنے تھوکیں گے
جو ماتمی ہیں وہاں سر اٹھا کے گھومیں گے
چلے گی حشر میں آقا حسین کی مرضی
ملک نے موت کے بس یہ طریقہ اپنایا
وہ جب بھی ماتمی کی روح قبض کرنے گیا
تو پہلے پوچھنے آیا حسین کی مرضی
ملک یہ بولے کہ جنت میں بھیجیں کس کس کو
خدا یہ بولا وہ لے جائیں ساتھ جس جس کو
یہ اب ہے فاطمہ کی یا حسین کی مرضی
در حسین سے میرے لیے چلی عزت
اسی لیے مجھے ثقلین مل گئی عزت
رہی نظر میں ہمیشہ حسین کی مرضی
نماز رب علا رک گئی ہے سجدے میں
حسین پشت نبی پر نبی ہیں سجدے میں
طویل کتنا ہو سجدہ حسین کی مرضی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.