Sheh ke azadaro
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Shadman Raza
عزاداروں
تم فاطمہ زہرا کی دعا ہو
سلامت رہو
شہ کے عزاداروں سلامت رہو
تم کو سبق عشق کے سب یاد ہیں
تم سے عزاخانے یہ آباد ہیں
اپنے مصلے پہ تمہارے لیۓ
محوِ دعا سید سجاد ہیں
اپنا پیعام عزا جاری رکھو
شہ کے عزاداروں۔۔۔
آگ دل ظلم میں ان سے لگی
آنسوں تمہارے ہیں بہت قیمتی
کیسے مٹاے گا تمہیں یہ جہاں
تم ہو دعا مادر حسنین کی
وعدہء زہرا وفا کرتے رہو
شہ کے عزاداروں۔۔۔
تم سے الجھتے نہیں دنیا کے غم
کیسا ملا ہے تمہیں جاہ و ہشم
بڑھتے جلوسوں میں تمہارے قدم
روندتے جاتے ہیں سپاہ ستم
زیر الم ایسے ہی بڑھتے چلو
شہ کے عزاداروں۔۔۔
قدم بڑھتے رہے
آؤ کربلا کی طرف
صبر کا پیغام سناتے رہو
درد کی تصویر بناتے رہو
آج بھی سوے ہوے انسان کو
حیدری نعرے سے جگاتے رہو
بارہویں سرکار کو راضی رکھو
شہ کے عزاداروں۔۔۔
سلامت رہو
عشق کی تعلیم تمہارے لیۓ
خلد کی تقسیم تمہارے لیۓ
پیاس پہ مظلوم کی روتے ہو تم
کوثر و تسنیم تمہارے لیۓ
پیاسوں کو پانی بھی پلاتے رہو
شہ کے عزاداروں۔۔۔
کرتے رہو شاہ پہ آہ و بکا
خوشیاں تمہیں دیتا رہے گا خدا
جعفر صادق کی ہے تم کو دعا
گھر رہے آباد تمہارے صدا
تم کو زمانے کا کوئی غم نہ ہو
شہ کے عزاداروں۔۔۔
راضی رہے تم س خداے حسین
غم گا تمہارا ہے عزاے حسین
تم کو دکھانے کے لئے جنتیں
کربوبلا جلد بلاے حسین
دل سے دعائیں یہی کرتے رہو
شہ کے عزاداروں۔۔۔
آقا حسین مولا حسین
آ رہا ہوں میں بھی کربلا
لیکے بڑھے دین کے پیغام کو
توڑ دیا کفر کے اسنام کو
اپنے اصولوں پہ رہے متحد
کھلتا ہے یہ دشمن اسلام کو
فرش غم شاہ پہ تم ایک ہو
شہ کے عزاداروں۔۔۔
پرچم عباس کا ہو سایباں
نام مولا بڑھتا رہے کارواں
آل محمّد بھی رہے شادماں
ایسے تکلم کرو حق کا بیاں
دامنِ شبیر کو تھامے رہو
شہ کے عزاداروں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.