Kya hoti hai ghurbat yeh bataya gaya baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Sonu, Monu
کیا ہوتی ہے غربت یہ بتایا گیا بابا
جب آپ کے لاشے سے اٹھایا گیا بابا
جب آپ کے لاشے سے اٹھایا تھا لعیں نے
تب پہلا طمانچہ بھی لگایا گیا بابا
مقتل میں جہاں آپ کی گردن کا لہو تھا
اس جا پہ لہو مجھ کو رلایا گیا بابا
محشر تھا قیامت تھی جو لاشے پہ چچا کے
بالوں سے پکڑ کر مجھے لایا گیا بابا
پہلے تو طمانچوں سے رلایا گیا مجھ کو
روئی جو مجھے اور رلایا گیا بابا
دادی کی طرح زخمی ہوا ہے میرا پہلو
نیزہ میرے پہلو میں چبھایا گیا بابا
بیٹی نے کہا نور علی باپ کے سر سے
کیا حال غریبوں کا بتایا گیا بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.