Kya Hoga Adawat Ka Saboot Is Se Bada Aur
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Wajeeh Hasan Zaidi
کیا ہو گا عداوت کا ثبوت اس سے بڑا اور
قرآں میں لکھا اور ہے دنیا نے پڑھا اور
یہ سوچ کے میدان میں حیدر سے الجھنا
لہرائے گی تلوار تو برسے گی قضا اور
دیکھا نہیں اس شان کا انداز عطا اور
راہب نے کہا بس میرے مولا نے کہا اور
جنت کی ہوائیں بھی بہت خوب ہیں لیکن
جنت کی ہوا اور ہے پرچم کی ہوا اور
اعجاز یہ دیکھا ہے فقط کرب و بلا میں
ہوتی ہے ہوا تیز تو جلتا ہے دیا اور
مفتی سے کبھی نسخہ اسلام نہ لینا
ہوتا ہے مرض اور یہ دیتا ہے دوا اور
سجدوں کو ملک لے گئے اور اشکوں کو زہرا
سجدوں کا صلہ اور ہے اشکوں کا صلہ اور
بیٹھا ہوں میں منبر پہ بلال غم سرور
ہے کون زمانے میں بھلا مجھ سے بڑا اور
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.