Sath Shabbir Ke Sajde Mein Khuda Bole Ga
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Tasawar Abbas Tishna
ساتھ شبیر کے سجدے میں خدا بولے گا
کس نے سوچا تھا کہ بندے میں خدا بولے گا
کوئی موسی سے کہے آ کے ملے اصغر سے
اس کی مسکان کے جلوے میں خدا بولے گا
آ کے قرآن ذرا نوک سناں پہ سننا
اب تو شبیر کے لہجے میں خدا بولے گا
تیرے سینے سے محمد کی صدا آئے گی
علی اکبر تیرے نیزے میں خدا بولے گا
آگئی بنت علی خاک کی چادر اوڑھے
اب اسی خاک کے پردے میں خدا بولے گا
میرے عباس علم تو نے اٹھایا ایسے
تیرے پرچم کے پھریرے میں خدا بولے گا
لاشہ قاسم کا صدا دیتا ہے یہ مقتل سے
میرے ہر ایک ہی ٹکڑے میں خدا بولے گا
بولے حیدر میرا خطبہ تو مکمل کر دے
میری دختر تیرے خطبے میں خدا بولے گا
لوگ برسائیں گے جب آپ پہ پتھر عابد
مرحبا آپ کے رستے میں خدا بولے گا
ہوں گے ماتم میں تو قائم سے خدا تک سارے
آج بہلول کے نوحے میں خدا بولے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.