Har Fazeelat Ki Khuda Ne Aal-e-Paighambar Ke Naam
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Wajeeh Hasan Zaidi
ہر فضیلت کی خدا نے آل پیغمبر کے نام
جس پہ اترا تھا ستارا عرش سے اس گھر کے نام
میری آنکھیں کر رہی ہیں نام اکبر کا طواف
میں عریضہ لکھ رہا ہوں خالق اکبر کے نام
یہ تو ہے تیری کرامت ذوالفقار حیدری
ورنہ تھے معلوم کس کو مرحب و انتر کے نام
جب بھی قرآں کھولتا ہوں ایسا لگتا ہے مجھے
سورہء کوثر ہو جیسے ساقیء کوثر کے نام
عشق آل مصطفی کا درس دینے کے لیے
حشر تک زندہ رہیں گے بوذر و قنبر کے نام
شافع محشر حبیب کبریا سن لیجئے
منقبت کی سب اذانیں ہیں علی اکبر کے نام
قلب مومن اور در جنت پہ ہیں لکھے ہوئے
مصطفی، زہرا، علی، شبیر اور شبر کے نام
اے محب جس در سے ملتی ہے مودت کی زکوۃ
میری سانسیں میرے قرطاس و قلم اس در کے نام
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.