Hussain Kehte Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
غرور آل عبا کو حسین کہتے ہیں
انائے رب علا کو حسین کہتے ہیں
حسن کی ذات جو امن و اماں کی خالق ہے
شہادتوں کے خدا کو حسین کہتے ہیں
بریدہ سر نے تلاوت جو کی تو راز کھلا
دلیل ذات خدا کو حسین کہتے ہیں
یہ طول سجدہء ختم رسل سے ظاہر ہے
مکین عرش علا کو حسین کہتے ہیں
علی تو عقدہ کشاء ہیں تمام عالم کے
نبی کے عقدہ کشاء کو حسین کہتے ہیں
پکارا حر یہ کے جنت ہے نقش پائے حسین
شفیع روز جزا کو حسین کہتے ہیں
محب حسین کا غم ہے ہر ایک غم کا علاج
ہر ایک غم کی دوا کو حسین کہتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.