Tera Ishq Meri Hayat Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Wajih Hasan Zaidi
تجھے سوچنا میری زندگی تیرا عشق میری حیات ہے
میرے دل میں تیرا قیام ہے یہ میرے نصیب کی بات ہے
جسے تم نے مارا تھا بے خطا وہ حسین اب بھی سفر میں ہے
جسے تم نے سمجھا تھا اشک غم وہ تو آنسوؤں کی فرات ہے
مجھے مشکلوں سے نکال لے اے حسین مجھ کو سنبھال لے
میں رسول ہوں تو حسین ہے میری زندگی تیری ذات ہے
تیرے در سے مجھ کو بقا ملی میری فکر و فن کو جلا ملی
تیری آل کا میں ہوں مدح خواں یہ تیری نظر کی زکوۃ ہے
یہ پکارتا ہے خدا کا دیں میرا کربلا میں کوئی نہیں
اے نبی کے لال بچا مجھے میری آبرو تیرے ہاتھ ہے
یہ جو نوحے گریے کا شور ہے بخدا یہی ہے اذان غم
یہ جو فرش غم پہ ادا ہوئی یہی ماتمی کی صلوۃ ہے
اے محب حسین کے ماتمی جو رواں دواں ہیں جلوس میں
انہیں باخدا یہ شعور ہے یہ جلوس راہ نجات ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.