Charcha Hai Yeh Gali Gali Shabbir Ke Matamdaron Mein
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Wajih Hasan Zaidi
چرچا ہے یہ گلی گلی شبیر کے ماتمداروں میں
لے کے چلو عباس کا پرچم پھول کھلیں انگاروں میں
روتا ہے دو لاکھ کا لشکر ساری کمانیں ٹوٹ گئیں
ایک تبسم کھیل رہا ہے تیروں کی بوچھاڑوں میں
مومن کی پہچان ہے یہ ایمان ابوطالب کی قسم
فرش عزا پر رونے والا رو نہیں سکتا غاروں میں
موت کا سناٹا چھایا ہے ایک قیامت برپا ہے
لہجہء حیدر گونج رہا ہے کوفے کے بازاروں میں
سولی پر بھی جل کے رہے گا مولا کی مدحت کا چراغ
پاک لہو جا کر بولے گا زنداں کی دیواروں میں
مدحت ایماں کی لذت کو کفر کے پالے کیا جانیں
ذکر علی ہوتا ہے ہمیشہ نسلی غیرت داروں میں
نیند بھی ہے نایاب علی کی بیداری بھی ہے نایاب
جاگتے ہیں تکبیروں میں اور سوتے ہیں تلواروں میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.