Aankhon Mein Liye Hasrat e Deedar Areeza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Wajih Hasan Zaidi
آنکھوں میں لیے حسرت دیدار عریضہ
خضری میں پہنچنے کو ہے تیار عریضہ
یہ شوق زیارت میں بہت آگے ہے مجھ سے
اس پار اگر میں ہوں تو اس پار عریضہ
بڑھتا ہی چلا جاتا ہے جذبات کی رو میں
موجوں سے سوا رکھتا ہے رفتار عریضہ
ہر حال میں منزل پہ پہنچ کر ہی رکے گا
معتقد ہے عابد بیمار عریضہ
اک بوند بھی پیتا نہیں دریاؤں کا پانی
پیاسوں کے قبیلے کا وفادار عریضہ
یہ سوچ کے ڈوبا ہوں عریضے کے بجائے
سینے سے لگا لیتے ہیں سرکار عریضہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.