Shama se shama jale
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Irfan Haider
شمع سے شمع جلے سلسلہ جاری رہے
ہم رہیں یا نہ رہیں یہ عزاداری رہے
اپنی نسلوں کو سکھاتے رہو ماتم کا ہنر
سینہ در سینہ کرے بس یہ عزاداری سفر
جیسے حالات بھی ہوں رسم یہ جاری رہے
ہم رہیں یا نہ رہیں یہ عزاداری رہے
شمع سے شمع جلے۔۔۔
لاکھ بدلے یہ زمانے کے روش اور موسم
ایک پل بھی نہ رکے اشک عزا اور ماتم
ماتم شہ کا جنوں ذہن پر طاری رہے
ہم رہیں یا نہ رہیں یہ عزاداری رہے
شمع سے شمع جلے۔۔۔
تم اگر ذاکر شبیر ہو یہ یاد رہے
چاہے اس غم کے لئے سر بھی کٹے گھر بھی جلے
حرمتِ فرش عزا جان سے پیاری رہے
ہم رہیں یا نہ رہیں یہ عزاداری رہے
شمع سے شمع جلے۔۔۔
یہ سبیلیں یونہی آباد رہیں اہلِ عزا
اور گھر گھر پہ نظر آئے علم غازی کا
یہ علم اونچا رہے یہ علمداری رہے
ہم رہیں یا نہ رہیں یہ عزاداری رہے
شمع سے شمع جلے۔۔۔
دنیا والوں کی نہ پرواہ نہ کچھ بات کرو
منتی بیڑیاں سجاد کے غم میں پہنو
رونقِ فرش عزا گریہ و زاری رہے
ہم رہیں یا نہ رہیں یہ عزاداری رہے
شمع سے شمع جلے۔۔۔
ماؤں بہنوں کو ہے پیغام میرا صرف یہی
اپنے بچوں کو جلوسوں سے نہیں روکو کبھی
یہ شہادت ہے شرف یہ شرف جاری رہے
ہم رہیں یا نہ رہیں یہ عزاداری رہے
شمع سے شمع جلے۔۔۔
اپنے گھر میں بھی عزا خانہ بنانا ہے مجھے
اپنے بچوں کو عزادار بنانا ہے مجھے
تا کہ اس نسل میں بھی تعزیہ داری رہے
ہم رہیں یا نہ رہیں یہ عزاداری رہے
شمع سے شمع جلے۔۔۔
مجلس شاہ کی زنداں میں جو بنیاد رکھی
اصل میں زینب و سجاد کی خواہش تھی یہی
یہ عزادار رہے یہ عزاداری رہے
ہم رہیں یا نہ رہیں یہ عزاداری رہے
شمع سے شمع جلے۔۔۔
مجلس و ماتم شبیر کے تبلیغ کرو
بات یہ مظہر و عرفان زمانے سے کہو
منکر بی بی سے ہر حال میں بیزاری رہے
ہم رہیں یا نہ رہیں یہ عزاداری رہے
شمع سے شمع جلے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.