Jeet Gaya Lal Qalandar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup recited by Farhan Ali Waris
کر تو لیا ظلم قلندر کی زمیں پر
روک سکا کون بھلا ذکر قلندر
اگلی سحر آئی تو دنیا نے یہ دیکھا
پھر وہی میلا وہی نوبت وہی لنگر
ہار گیا ہے دشمن حیدر جیت گیا لعل قلندر
سج گیا میلہ سیہون کی زمیں پر جیت گیا لعل قلندر
پھر سے اسی شان کا میلہ یہ سجا ہے
سارے شہیدوں کا لہو بول رہا ہے
کہتے ہیں سارے لبیک قلندر
نعروں سے پھر سے یہ فضا گونج رہی ہے
عشق قلندر میں یہ نوبت جو بجی ہے
وجد میں آئی شام قلندر
جو ہے سگ کوئے قلندر وہ کہے گا
ذکر قلندر نہ رکا ہے نہ رکے گا
گاؤ دھمالیں نعرہ لگا کر
نگری قلندر کی ملنگوں کی زمیں ہے
پرچم غازی کے سبب اور حسیں ہے
کتنا حسیں ہے آج یہ منظر
آج بھی اس در پہ سنورتے ہیں مقدر
جاتے ہیں فرحان سبھی جھولیاں بھر بھر
کیوں نہ کہے پھر دنیا سے مظہر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.