Manqabat Parhta Hai Teri Rab E Akbar Ya Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
منقبت پڑھتا ہے تیری رب اکبر یاعلی
تیری ٹھوکر میں فنا ہے تیری ٹھوکر میں بقاء
مردہ کر دیتی ہے زندہ تیری ٹھوکر یاعلی
کون سی نعمت نہیں بیٹے کے دستر خوان پر
خود گزارا جو کی سوکھی روٹیوں پر یاعلی
جنتیں اپنی بنا کر بیچتا ہے شہر میں
یہ ہے تیرے آٹھویں درجے کا نوکر یاعلی
دو سگی بہنوں کی طرح فاطمہ اور ذوالفقار
باتیں کرتی ہیں تیرے بارے میں اکثر یاعلی
مرد بھی دیوار شق دیکھے تو ہٹ جائے مگر
آگے بھرتی جا رہی ہیں تیری مادر یاعلی
دیکھ کر عباس کو صفین میں لڑتا ہوا
خود علی کہنے لگے اللہ اکبر یاعلی
صرف آدم ہی نہیں ہر آدمی کا تھا وجود
خاک تھی جو آپ کی مٹھی کے اندر یاعلی
نزع کے عالم میں یہ ذرہ نوازی شکریہ
تم تکلم کے لیے خود آئے چل کر یاعلی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.