Aao Tareekh Sunaon Main Shab e Hijrat Ki
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
آؤ تاریخ سناؤں میں شب ہجرت کی
کس طرح سائے میں تلواروں کے سوئے تھے علی
چاند سے یہ ابو طالب کا قمر کہتا تھا
آج کی رات عبادت کا ہے انداز نیا
آج اللہ سے سوتے ہوئے باتیں ہوں گی
تیغ کی چھاؤں میں سونا کوئی آسان نہیں
کل ایماں ہے علی عام مسلمان نہیں
دوسرا ہوتا تو بیدار نہیں ہوتا کبھی
ہاں یہی صدیق ہے اور یہی امیں ہیں لوگو
کتنا حیدر پہ بھروسہ ہے نبی کو دیکھو
فاطمہ جیسی امانت بھی علی کو دے دی
بس یہی سوچ کے حملہ نہیں کر پاتے تھے
سارے کفار اشاروں میں یہی کہتے تھے
ہیں نبی سوئے ہوئے جاگا ہوا ہو گا علی
بن کے سوئیں گے علی آج نبی حیرت کیا
یاد کرو شعب ابی طالب کا واقعہ
ان کے بستر پہ تو سونے کے علی ہیں عادی
حج ادا آ کے فرشتوں نے کیا ہے اپنا
سو گیا بستر احمد پہ امیر کعبہ
آج کعبے کی طرح اوڑھ کے کالی کملی
میر سجاد وہ جب صبح مدینے کو چلا
راستہ روکتا آ کر جو میرے مولا کا
سارے مکے میں نہ تھا اتنا بہادر کوئی
آیتیں کرتی ہیں یہ آج بھی اعلان علی
شب بیداری تیری نیند پہ قربان علی
تیرے سونے سے ہوئی دین خدا کی چاندی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.