Jab mujhe aap ke qatil ne hai mara baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Kazmi Brothers
جب مجھے آپ کے قاتل نے ہے مارا بابا
ہر طمانچے پہ سکینہ نے پکارا بابا
مجھے بالوں سے پکڑ کر ہیں طمانچے مارے
میں نے سر شمر سے مانگا جو تمہارا بابا
وہ جو در آپ نے تحفے میں مجھے بخشے تھے
ان کو بے دردی سے ظالم نے اتارا بابا
آپ کے سینے پہ آرام سے سونے والی
سو کے اب خاک پہ کرتی ہے گزارا بابا
ساتھ رہواروں کے دوڑایا گیا ہے مجھ کو
چور زخموں سے بدن میرا ہے سارا بابا
میری غربت پہ چچا جان کا سر روتا ہے
ان کی غربت میں کروں کیسے گوارا بابا
نوک نیزہ پہ اسے دیکھوں تو دیکھوں کیسے
میرا اصغر تھا مجھے جاں سے بھی پیارا بابا
بے کفن آپ ہو بے کفن رہے گی بیٹی
ایک جیسا ہی مقدر ہے ہمارا بابا
یہ صدا قبر سے معصومہ کی آئے محسن
ساتھ قائم کے چلے آنا دوبارہ بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.