Woh ghar ke hukm jahan Fatima ke chalte hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
وہ گھر کہ حکم جہاں فاطمہ کے چلتے ہیں
تمام کام وہیں سے خدا کے چلتے ہیں
یہ کیسی راہ گزر ہے یہ کون سا در ہے
کہ مصطفی بھی یہاں سر جھکا کے چلتے ہیں
جبیں پہ فخر سے رومال سیدہ باندھے
عمامے والوں میں حر مسکرا کے چلتے ہیں
کہ جیسے ہاتھ میں المائدہ کا سورہ ہو
ملک یوں روٹیاں تیری اٹھا کے چلتے ہیں
بنا نہ لے کوئی دنیا اٹھا کے وہ مٹی
یوں نقش پا تیرے حیدر چھپا کے چلتے ہیں
اے حر نہ گھبرا یہ کرب و بلا کی بستی ہے
یہاں پہ فیصلے آل عبا کے چلتے ہیں
یہ تیرے فاقوں کا صدقہ ہے اے حسین کی ماں
جو گھر سکون سے اہل عزا کے چلتے ہیں
کہا اجل سے تکلم نے انتظار کرو
ثنائے فاطمہ زہرا سنا کے چلتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.