Labaik Labaik Labaik Ya Hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
دشمن کے ارادوں کو تہہ ارض دبا دو
اس دور کے ہر شمر کو مٹی میں ملا دو
اٹھو کے صدا دیتا ہے اب وقت شہادت
جاگو کے بلاتی ہے تمہیں اوج سعادت
ہے ملت مومن کو حفاظت کی ضرورت
اب سر پہ کفن باندھ کے کرنی ہے حفاظت
لبیک کے نعرے سے زمانے کو ہلا دو
ایمان کی توقیر ہے لبیک کا نعرہ
تحریک کی تدبیر ہے لبیک کا نعرہ
حقدار کی جاگیر ہے لبیک کا نعرہ
تاثیر میں شمشیر ہے لبیک کا نعرہ
اب نعرہ لبیک کا اعجاز دکھا دو
یہ ماتم سرور نہ رکا ہے نہ رکے گا
یہ پرچم عباس جھکا ہے نہ جھکے گا
مولا کا وفادار بکا ہے نہ بکے گا
سرور کا عزادار مٹا ہے نہ مٹے گا
پیغام ہمارا یہ زمانے کو سنا دو
نازک ہے بہت غیبت کبری کا زمانہ
دنیا نے بنایا ہے تشیعوں کو نشانہ
ہر گام پہ تیار ہے اک تازہ فسانہ
حجت کی قسم ہے کسی دھوکے میں نہ آنا
تم ایک ہو یہ دشمن ملت کو بتا دو
یاسر کے توسط سے وجیہہ سب کو بتاؤ
تحریک تحفظ کے لیے ہاتھ اٹھاؤ
لبیک کے نعروں کو زبانوں پہ سجاؤ
اب وقت ہے آواز سے آواز ملاؤ
زنجیر ستم توڑ دو حر بن کے صدا دو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.