Tu Sab Janta Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Wajhi Hasan Zaidi
بے شک یہی سچ ہے کہ گناہگار ہیں یارب
لیکن تیرے سرور کے عزادار ہیں یارب
تو بخش دے اولاد پیمبر کے تصدق
بندے تیرے بخشش کے طلبگار ہیں یارب
میرے مالک میرے مختار تو سب جانتا ہے
کون ہے کتنا گناہگار تو سب جانتا ہے
عیب دنیا کی نگاہوں سے نہاں ہیں لیکن
تو ہے ہم سب سے خبردار تو سب جانتا ہے
خواہش نفس کی تکمیل میں دنیا والے
بھول جاتے ہیں یہ ہر بار تو سب جانتا ہے
قتل کرتے ہیں عزاداروں کو چھپ جاتے ہیں
بے خبر ہیں یہ جفا کار تو سب جانتا ہے
پھینک کر دشمن حیدر پہ فلک سے پتھر
کر دیا تو نے یہ اظہار تو سب جانتا ہے
واسطہ دیتا ہے اولاد نبی کا یاسر
کر مدد میری مددگار تو سب جانتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.